برازیل ،زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خلاف ’اعلانِ جنگ
جمعرات 4 فروری 2016 12:09
برا زیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء)برازیل کی صدر دلما روسیف نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں مہلک زکا وائرس پھیلانے والے مچھّروں کے خلاف جنگی پیمانے مہم چھیڑنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے ٹی وی کے لیے ریکارڈ کے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ہفتے کا روز پوری قوم کو متحرک کرنے کا دن ہوگا جس کے دوران ملک کے ہزاروں فوجی اور سرکاری ملازمین گھروں اور دفتروں سے ایسے مچھروں کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زکا وائرس پھیلانے والے ایڈیز ایجپٹ نامی مچھر سے لڑائی کے لیے وفاق نے مناسب رقم کا بند و بست کیا ہے کیونکہ یہ جنگ ہاری نہیں جا سکتی۔ان کا کہنا تھا ’اس لڑائی میں ہم سبھی کو شریک ہونا چاہیے۔ ہمیں ہر شخص کی مدد اور خیر سگالی چاہیے۔(جاری ہے)
تعارن کریں اور اپنے اہل خانہ اور اپنی برادری کو بھی اس کے لیے متحرک کریں۔ان کا مزید کہنا تھا ’میں اس بات بات زور دوں گی کہ چونکہ سائنس نے ابھی زکا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی اس لیے اس بیماری سے بچاوٴ کا سب سے موثر طریقہ ایسے مچھّروں کے خلاف سخت ترین لڑائی ہے۔
‘برازیل کی صدر نے کہا کہ وہ اس موقع پر ماوٴں اور مستقبل میں ہونے والی ماوٴں کو خاص طور پر پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ’ہم آپ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے، جو کچھ بھی ہم سے ہو سکے گا۔ ہم مائیکرو پیتھی سے متاثر ہونے والے بچوں اور ان کے خاندان والوں کی ہر ممکن حمایت اور مدد کریں گے۔‘ادھر امریکہ اور اقوام متحدہ میں محکمہ صحت کے حکام نے برازیل پر اس بات کا الزام عائد کیا کہ وہ اس بارے میں کافی ڈیٹا یا نمونے نے نہیں فراہم کر رہا ہے جس سے اس بات کا تعین کیا جا سکے کا آیا یہ وائرس ہی غیر معمولی چھوٹے سر کے بچوں کی پیدائش میں اضافے کا ذمہ دار ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں معلومات کی کمی ہی سے اس کی تشخیص، دوا اور ویکسین تیار کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔امریکہ اور یورپ میں لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ انہیں اس وائرس کی ترویج کے متعلق موثر تحقیق کی لیے ضروری ہے کہ اس سے پہلے جو وبا پھیلی تھی اس کے بھی نمونے فراہم کیے جائیں۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ برازیل میں محققین اور انسٹی ٹیوٹ کے لیے تکنیکی سطح پر طور جینیاتی مواد کی، بشمول زکا وائرس سے متاثرہ خون کے نمونوں کو، تقسیم کرنا غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دیا جاچکا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس وائرس سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہورہی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی زکا وائرس کے دو معاملے سامنے آئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی کے دو رہائشی حال ہی میں کریبیئن ممالک سے لوٹے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.