اسرائیلی فوج کا جنین کے ’قباطیا‘ قصبے میں کریک ڈاوٴن، سینکڑو ں بے گنا ہ فلسطینی گرفتار

جمعرات 4 فروری 2016 12:05

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) مقبوضہ بیت المقدس میں فوجیوں پر ہونے والے فلسطینیوں کے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قباطیا قصبے کا محاصرہ کر کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاوٴن شروع کر دیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق قباطیہ قصبے کو فوجی چھاوٴنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی قابض فورسز کا دعویٰ ہے کہ بیت المقدس میں فوجیوں پر حملہ کرنے میں ملوث فلسطینیوں کا تعلق قباطیہ کے علاقے سے ہے۔نیتن یاھو کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں قباطیہ کے بارے میں چار اہم فیصلے صادر کییگئے ہیں۔اول: جنین میں قباطیا قصبے کا مکمل محاصرہ ،غرب اردن اور بیت المقدس میں فوج کی تعداد میں اضافہ، فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریاں جبکہ آخری فیصلہ فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کا از سرنو جائزہ لے کر یہ طے کرنا کہ آیا یہ انفرادی نوعیت کے حملے ہیں یا ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بدھ کی شام مشرقی بیت المقدس کے باب العامود کے مقام پر پیش آیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہودی فوجیوں پر حملوں میں تین فلسطینی ملوث ہیں۔ صہیونی فوج نے انہیں جوابی کارروائی میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے جنین شہر میں قباطیہ قصبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس میں پہنچ کر باب العامود کے مقام پر بارڈر پولیس کے اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :