ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ٹیڈ کروز پر دھاندلی کا الزام لگا دیا

جمعرات 4 فروری 2016 12:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) امریکا کیصدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست کھانے والے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف ٹیڈ کروز پر دھاندلی اور فراڈ کا الزام لگا دیا۔ آئیووا میں صدارتی امیدواروں کے چناوٴ کے پہلے مرحلے میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف ٹیڈ کروز سے ہار گئے۔

(جاری ہے)

اس ہار پر شرمندہ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کروز نے مہم کے دوران ووٹروں سے کہا کہ انکے ایک اور حریف بین کارسن انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اس طرح وہ کامیاب ہوئے۔

ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ ووٹنگ کروائی جائے یا کروز کی جیت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ٹیڈ کروز نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رِک سینٹورم نے ہار کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سینیٹر رینڈ پال اور مائیک ہکابی کے بعد تیسرے امیدوار ہیں جو دستبردار ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :