دوران میچ شرط لگانے پر آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر پابندی عائد

جمعرات 4 فروری 2016 11:15

دوران میچ شرط لگانے پر آسٹریلوی خاتون کرکٹر پر پابندی عائد

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4فروری- 2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے شرطیں لگانے پر خاتون کرکٹر پیپا کلیری کو بطور سزا چھ ماہ کی پابندی کا پروانہ تھما دیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر پیپا کلیری پر الزام تھا کہ انہوں نے نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شرطیں لگائیں ، مذکورہ خاتون کھلاڑی پر الزام ثابت ہونے کے بعد آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں شرطیں لگانا منع ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :