سی ڈی اے رہائشی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو فوری بند نہیں کر رہا ، رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کابیان

بدھ 3 فروری 2016 23:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے رہائشی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو فوری بند نہیں کر رہا ، رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہ کہا کہ سکولوں کے لئے سی ڈی اے الگ حکمت عملی تیار کر رہا ہے ۔ سی ڈی اے رہائشی علاقوں میں قائم پرائیویٹ سکولوں کو فوری بند نہیں کر رہا ۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن سپریم کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے ۔ پرائیویٹ سکولوں کو اعتماد میں لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :