پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ،ڈی جی رینجرز نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

واقعہ کی شفاف تحقیقات کرواکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے،میجر جنرل بلال اکبر

بدھ 3 فروری 2016 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی جی رینجرز سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کا الزام رینجرز پر بھی لگایا جا رہا تھا اور اس بارے میں مختلف حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اب اس سلسلے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کمیٹی کی سربراہی رینجرز کا بریگیڈئر لیول کا افسرکرے گا۔یہ کمیٹی اس واقعہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اس بارے میں ڈی جی رینجرز کاکہنا ہے کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرواکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے۔واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر کل احتجاج کے دوران تین ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :