مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے 149 کارکنوں کی سزائے موت روک دی
بدھ 3 فروری 2016 22:42
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) مصر کی مقامی عدالت نے بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں کے الزام میں گرفتار سابق مصری صدر کے حامی اور اخوان المسلمون کے 149 کارکنوں کی سزائے موت معطل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ کی عدالت نے سابق مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد احتجاج کرنے کی پاداش میں گرفتار 149 افراد کی سزائے موت کو معطل کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان کے مقدمے کی دوبارہ سے سماعت کی جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 149 افراد میں سے 37 افراد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی تاہم وہ لوگ دوبارہ سماعت میں عدالت میں آئیں گے۔عدالت کی جانب سے جن افراد کی سزا معطل کی گئی انہیں 14 اگست 2013 میں مرسی حکومت کے خاتمے پر احتجاج کے دوران بم دھماکوں اور 13 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب عدالت نے دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا ہے جب کہ عدالتی سماعت پر ملکی اور عالمی سطح پر سخت تنقید کی گئی تھی اور جانبداری الزام بھی لگایا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.