چینی صوبہ یانان سے دریائے ڈیلٹا کے علاقے کو بجلی فراہم کرنے کے لئے لائنز بچھانے کے کام کا آغاز

بدھ 3 فروری 2016 22:42

گوانگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء/شنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے صوبہ یانان سے دریائے ڈیلٹا کے علاقے کو بجلی فراہم کرنے کے لئے بجلی کی لائنز بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز 1969کلومیٹر طویل بجلی کی لائن بچھانے کا کام شرو ع کیا گیا جو کہ صوبہ یایان کے شہر ژیان جن سے دریائے ڈیلٹا کے علاقے کو بجلی فراہم کرے گا۔ چائنہ کی بجلی فراہم کرنے والی سدرن کمپنی کی جانب سے یہ سب سے طویل لائن ہے جس پر 22ارب یوآن کی سرمایہ کاری ہو گی اور اسے 2017کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا جس کے ذریعے 20ارب کلوواٹ بجلی ہرسال منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :