چین آئندہ پانچ سال میں اپنے عالمی نیویگیشن نظام کو بہتر کرنے کے لئے 40سٹیلائٹ خلاء میں بھیجے گا

بدھ 3 فروری 2016 22:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء/شنہوا) چین آئندہ پانچ سال میں اپنے عالمی نیویگیشن نظام کو بہتر کرنے کے لئے 40بیدو نیویگیشن خلاء میں بھیجے گا ۔

(جاری ہے)

بیدو نیویگیشن سٹیلائٹ سسٹم کے ترجمان ران چینگ چی کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ بیدونیویگیشن سروس کے لئے مدار میں 2018کے اختتام تک مزید 18سٹیلائٹ بھی خلاء میں بھیجے جائیں گے ۔

بیدونیویگیشن سٹلائٹ سسٹم کے نتائج چین کے اندر پانچ میٹر کی دوری تک پہنچ گئے ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس سے قبل جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق چین نے 2020کے اختتام 35سٹیلائٹ کے ساتھ مکمل بیدو نظام لانج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔جسکی مدد سے اس کے عالمی نیویگیشن کے نظام میں بہتری ممکن ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :