عدالت میں اورنج ٹرین پر قانونی طریقے سے جنگ لڑیں گے ‘ منصوبے پر 100 فیصد قرض چین نے 20 سال کی آسان اقساط پر دیا ہے ‘ یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کرنا چاہتے ہیں، دھرنو ں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، چوہدری نثار میرے یار غار ہیں ،مجھے ان کے خلاف اکسانے کی کوششیں نہ کی جائیں، پنجاب میں امن و امان کے مسئلے پرہمیشہ رینجرز کو بلایا ،میرے خلاف ثبوت لے آئیں میں مستعفی ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاؤں گا
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
بدھ 3 فروری 2016 22:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت میں اورنج ٹرین منصوبے پر قانونی طریقے سے جنگ لڑیں گے ‘ اورنج ٹرین پر 100 فیصد قرض چین نے 20 سال کی آسان اقساط پر دیا ہے ‘ یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کرنا چاہتے ہیں، دھرنو ں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، چوہدری نثار میرے یار غار ہیں مجھے ان کے خلاف اکسانے کی کوششیں نہ کی جائیں،ب میں جب بھی امن و امان کا مسئلہ ہوا تو رینجرز کو بلایا ہے۔
میرے خلاف ثبوت لے آئیں میں مستعفی ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاؤں گا ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین پر 100 فیصد قرض چین نے دیا ہے اور 20 سال کی آسان اقساط پر دیا ہے اگلے 7 سال تک کچھ بھی ادا نہیں کر نا اس کے بعد 2.5 فیصد سود پر 20 سال میں قرضہ واپس کیا جائیگا۔(جاری ہے)
شہباز شریف نے کہ اکہ عدالت میں اورنج ٹرین پر قانونی طریقے سے جنگ لڑیں گے اور یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنو ں نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا ہے ۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار میرے یار غار ہیں مجھے ان کے خلاف مت اکسائیں ‘ گزشتہ روز پی آئی اے احتجاج میں ہلاکتوں کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انکوائری ہو رہی ہے۔ بہت جلد قاتلوں کا پتہ چل جائیگا۔ حکومت نے گولی چلانے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔ اورنج ٹرین کیلئے اراضی وارگزار کروانے کیلئے پیسے پنجاب حکومت دے گی۔ میٹرو بس کو جنگلا بس کہنا عام آدمی کی توہین ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرے تینوں ادوار میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دوں گا۔ رینجرز کو کرپشن روکنے کیلئے نہیں بلایا جاتا۔ پنجاب میں جب بھی امن و امان کا مسئلہ ہوا تو رینجرز کو بلایا ہے۔ میرے خلاف ثبوت لے آئیں میں مستعفی ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میٹرو کے بعد پنڈی اور اب ملتان میں میٹرو بن رہی ہے ۔ میرے لئے پورا پنجاب ایک جیسا ہے۔ پورے پنجاب میں صاف پانی کے 17 بلین کے پروجیکٹس لگ رہے ہیں۔ دیہی آبادی کے لئے بھی 150 ارب روپے کر رہے ہیں جس سے سڑکیں بنیں گی۔ بہاولپور میں فیڈرل یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے۔ جنوبی کے لوگوں کے مجھے خاص محبت ہے کیونکہ ماضی میں اس حصے کو نظر انداز کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب کے دنوں میں دن رات سیلاب زدگان کی میں نے خود خدمت کی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پرہیں مگر ملک دشمنوں اور سیاسی یتیموں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک شعر بھی سنایا۔ شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود …… درد تھم جائے تو اظہار تعزیت بے سودمزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.