وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے چڑیا گھر منصوبے کو آٹھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم
منصوبے کی تکمیل میں مالی وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،موجودہ حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی بحالی ، ترقی اور خصوصاً پشاور کی خوبصورتی کا تہیہ کر رکھا ہے،پرویز خٹک کا تقریب سے خطاب
بدھ 3 فروری 2016 22:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور چڑیا گھر منصوبے کو آٹھ مہینے کے اندر ہر لحاظ سے مکمل کرکے عوام کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں مالی وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور میں پشاور چڑیا گھر منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کے آغاز کا باضابطہ افتتاح کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء، منتخب نمائندوں، اعلیٰ حکام، سماجی شخصیات اور ماحولیاتی ماہرین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی بحالی ، ترقی اور خصوصاً پشاور کی خوبصورتی کا تہیہ کر رکھا ہے اور پشاور چڑیا گھر کے منصوبے کی تعمیر کا آغاز حکومت کے اس عزم کا عملی ثبوت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.