سال2016ء میں ایدھی ویلفیئر کی جانب سے 5223مریضوں اور 1322 میتوں کو ریسکیو کیاگیا ‘ماہانہ رپورٹ

بدھ 3 فروری 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) ایدھی ترجمان کے مطابق سال2016ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 70افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 165افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ5223 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1322میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔25لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے218افراد میں سے 75کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ ۔اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9765مریضوں کوطبی امداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 11523افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :