پاکستان بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام (کل) ہڑتا ل ہوگی

بدھ 3 فروری 2016 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) پاکستان بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ آلائنس’’ یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ آلائنس پاکستان ‘‘ کے زیر اہتمام کل بروز ( جمعرات ) کو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتا ہوگی، ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، اس موقع پر آلائنس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پنجاب کے صدر چوہدری ذوالفقار ،چیئر میں لاہور حاجی عبدالمجید اور رانا اشتیاق نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی آج کی ہڑتال اپنے مسائل کے حل کے لئے ہے ، اور یہ پر امن ہڑتال ہے ہم نے کوئی احتجاجی ریلی نہیں نکالنی بلکہ صرف کسی قسم کے سامان کی ٹرانسپورٹیشن نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمار کسی سیاسی جماعت سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہم صرف اپنے مسائل کے حل کے لئے آج کی ہڑتال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج4فروری کو پورے ملک میں ہڑات ہو گی اور یہ ہڑتا ل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔اور ہم ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں یہ ہم پر امن لوگ ہیں اور یہ ہڑتال بھی پر امن ہی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :