حیدرآباد،کرا چی میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر فورسز کی چڑھائی میں جانی و مالی نقصان پر احتجاج

بدھ 3 فروری 2016 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) گزشتہ روز کرا چی میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پر فورسز کی چڑھائی میں جانی و مالی نقصان پر حیدرآباد میں مختلف سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔نیشنل لیبر فیڈ ریشن پاکستان حید ر آباد کی جا نب سے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا جس میں این ایل ایف کے صدر ر انا محمو دعلی خا ن ،شکیل احمد شیخ جنر ل سیکر یٹری انیس احمد ، واپڈ ا پیغا م یو نین سندھ کے چےئر مین محمد سا جن پنھو ر ایچ ڈ ی اے ایمپلا ئز یو نین کے جنر ل سیکر یٹر ی عبد القیو م بھٹی اور بلد یہ اعلیٰ اسٹا ف یو نین کے صدر غلام محمد قر یشی کے علا وہ محنت کشو ں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی ،مظا ہر ین احتجا جی بینر اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر تحر یر تھا کہ پی آئی اے کے تین ملازمین کی شہا دت پر وفا قی وزیر پر ویز ر شید اور سینیٹر مشا ہد اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے، پی آئی اے میں حکومت کی ر یا ستی دہشت گر دی اور پی آئی اے میں لا زمی سر وسز ایکٹ کے نفا ذ کی مذ مت کر تے ہیں ،اس موقع پر شر کا ء نے مسلم لیگ نو از حکومت کے خلاف سخت نعر ے با زی بھی کی جبکہ مظا ہر ے سے این ایل ایف پاکستان کے صدر ر انا محمو د علی خا ن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکا ری کے خلاف پر امن جد وجہد کو حکومت نے دھو نس اور آمر انہ ذ ہن کی سو چ ر کھنے والو ں نے تشد د کے ذ ریعے ختم کر نے کی کو شش کی وفاقی وزیر اطلا عات پر ویز ر شید اور سینیٹر مشا ہد اللہ خان کا رویہ قابل مذ مت ہے ۔

(جاری ہے)

سوئی سدرن گیس کمپنی کی پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ سید فیاض علی شاہ نے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کیخلاف کئے جانے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت کسی بھی ادارے کی نجکاری برداشت نہیں کی جائیگی، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازم پی آئی اے کے محنت کشوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف جب بھی آتے ہیں ملک میں مزدوروں کا استحصال کیا جاتا ہے، مزدوروں کو بیروزگار کیا جاتا ہے ، ہم نواز شریف کی مزدور دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم نواز شریف حکومت کو مجبور کردیں گے کہ وہ نجکاری کی پالیسی واپس لے اور لاکھوں مزدوروں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

اجتماع سے بشیر بگھیو، ذوالفقار علی زرداری، ندیم میمن، حاجی انور ملاح اور محسن چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کی جانب سے پی آئی اے ملازمین پر فورسز کے تشدد کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے این ایل ایف کے صدر رانا محمو دعلی خان ، شکیل حمد شیخ، انیس احمد، محمد ساجن پنہور، عبدالقیوم بھٹی، غلام محمد قریشی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پرامن جدوجہد کو حکومت نے دھونس اور آمرانہ طریقوں سے ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور فورسز کو کھلی چھٹی دی گئی کہ وہ پرامن مظاہرین پر تشدد کریں، جس کے نتیجے میں تین ملازمین شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ دھمکی کے ذریعے نجکاری کے عمل کو منوانے کی کوشش کی گئی جبکہ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے بھی حل کیا جاسکتا تھا ۔عوامی ور کر ز پا رٹی حیدرآباد کی جا نب سے پی آئی اے کی نجکا ری اور ادارے کے ملازمین پر بد تر ین ر یا ستی جبر کے خلاف احتجا جی ر یلی نکا ل کر پر یس کلب کے سا منے دھر نا د یا گیا جس کی قیا دت پا رٹی ر ہنما بخشل تھلو نے کی احتجا ج میں او جی ڈ ی سی ایل اور کمیو نسٹ پا رٹی آف پاکستان کے کا رکنو ں نے بھی بڑ ی تعداد میں شر کت کی مظا ہر ین سے کا مر یڈ اقبا ل ، غلام شبیر پا لا ری اور سا ئیں بخش ڈ ھیو نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پی آئی اے کے ادارے کو بہتر کر نے کے بجا ئے ملک کے حکمر ان عالمی ما لیا تی ادارے کے کہنے پر قو می اداروں کو نجی کا ر پو ریشن کے حو الے کر نے کا اعلا ن کر کے نہ صر ف محنت کشو ں بلکہ ملک کی معیشت کو تبا ہ کر نے کا تہیہ کر لیا ہے جس کی بھا ری قیمت ملک کے محنت کشو ں اور عوام کو دینا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :