کراچی ،مجیب الرحمان شامی و دیگر سی پی این ای اراکین کا ماہنامہ معیار لاہور کے چیف ایڈیٹر احسان شاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

بدھ 3 فروری 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر مجیب الرحمان شامی، سینئر نائب صدر الیاس شاکر، نائب صدور طاہر فاروق، شاہین قریشی، ایاز خان، اویس خوشنود، صدیق بلوچ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری مشتاق احمد قریشی اور فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی نے سی پی این ای کے تمام اراکین کی جانب سے سی پی این کے سینئر رکن ممتاز کالم نگار اور ماہنامہ معیار لاہور کے چیف ایڈیٹر احسان شاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے تمام اراکین احسان شاکر مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ رب کریم انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

آمین!

متعلقہ عنوان :