حکومت پنجاب نے ڈرافٹسمین برادری کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے،پیرزادہ اختر حسین شاہ

بدھ 3 فروری 2016 22:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن سرگودھا ڈسٹرکٹ کے صدر پیرزادہ اختر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ڈرافٹسمین برادری کے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت ہمیں سٹرکوں پر دیکھ کر ہماری بے بسی کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ڈرافسٹمین برادری سے امتیازی سلوک ہم ہرگز برداشت نہیں کرینگے تمام برادری حکومت پنجاب سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر ہماری اپ گریڈیشن کا نو ٹیفیکیشن جاری کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہڑتالی کیمپ میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

محمد افضل بلوچ جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب عرصہ دراز سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے جس سے ڈرافسٹمین برادری میں تشویش پائی جاتی ہے دیگر مقررین حاجی حق نواز، ثناء اللہ خان، شیخ واصف، اختر علی، کامران نواز میکن، بختیار بھٹی نے بھی اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لے کلریکل سٹاف کی طرح ڈرافسٹمین برادری (1تا16) سکیل کی فوری اپ گریڈیشن کا نوٹس جاری کرے بعد ازاں ہڑتالی کیمپ سے ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو DCOآفس پر اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :