یاسرشاہ کی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کودستیابی کا امکان روشن
بدھ 3 فروری 2016 21:53
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے ڈوپنگ کیس میں یاسرشاہ دوسے چارسال کے بجائے تین سے چھ ماہ پابندی عائد ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ سی اواو سبحان احمد نے لیگل اورمیڈیکل ماہرین کے ساتھ آئی سی سی حکام سے ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی۔ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے لیگ اسپنر یاسرشاہ کو ستائیس دسمبر کومعطل کردیاتھا، جبکہ یاسرشاہ نے غلطی کااعتراف کرتے ہوئے بی سیمپل ٹیسٹ کرنے کی درخواست نہیں کی۔
اور پی سی بی کو آگاہ کردیا کہ انہوں نے غلطی سے اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا کھالی تھی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسبحان احمد نے قانونی اورمیڈیکل ماہرین کے ساتھ آئی سی سی اور اینٹی ڈوپنگ حکام سے ملاقات کی اور انہیں لیگ اسپنر کیبے داغ ماضی، غلطی سے بلڈپریشر کی دوا لینے،اور ماہرین کی رائے سے ا آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اورانہیں یاسرشاہ کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے پرقائل کرنے کی کوشش کی۔
آئی سی سی میں جمع کردہ دستیاویزات میں کپتان مصباح الحق کی جانب سے لیگ اسپنر کے کردار کے بارے میں حلف نامہ بھی شامل ہے۔ آئی سی سی ذرائع کے مطابق یاسرشاہ کے ڈوپنگ کیس کا فیصلہ فروری کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔ پی سی بی ذرائع کوامیدہے کہ فراہم کردہ دستاویزات اورحقائق کی روشنی میں لیگ اسپنر پر دوسے چار سال کے بجائے تین سے چھ ماہ کی پابندی عائد ہوگی۔ اس طرح وہ انگلینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.