ہماری قیادت نے عوام کی محرومیاں دورکردیں:اقبال سندھو

انہوں نے فلاحی ایجنڈے سے پسماندہ طبقات کی حالت زار بدلی:حِنا ملک

بدھ 3 فروری 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورلیڈیز ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل حِنا ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے عام آدمی کی محرومیاں دورکردیں۔ مسلم لیگ (ن) کی پرامیداورپرعزم قیادت کی بدولت مایوسی کااندھیرابھی چھٹ گیا۔

ہماری قیادت کی تعلیم اورصحت سمیت مختلف شعبہ جات میں مثبت اصلاحات سے پسماندہ طبقات کی حالت زارمیں نمایاں بہتری آئی۔طبقاتی نظام تعلیم کاسدباب وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کادیرینہ خواب ہے جوعنقریب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔عوام کا ہماری قیادت کی گرانقدر قومی خدمات پراظہاراعتماد اوراظہاراطمینان خوش آئندہے مگراس صورتحال کے نتیجہ میں اپوزیشن والے آپے سے باہرہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اقبال سندھو اور حِنا ملک نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ عوام کے جذبات سے کھیلنے والے قومی سیاست سے ناک آؤٹ ہوجائیں گے۔ عوا م کی محرومیوں کامداواکرنے والی حکومت کیخلاف کوئی نام نہاد احتجاجی تحریک یاسازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرپسنداوربدعنوان عناصر کیخلاف انتہائی منظم اندازمیں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اوراس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں۔

سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کوہرگزمعاف نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اورامن دشمن عناصر کی سرکوبی کی گئی اور عام پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت یقینی بنائی ۔ماضی میں عام آدمی کے مسائل سے دانستہ چشم پوشی کی گئی مگرہماری قیادت انہیں ان کی دہلیز پرحقوق اورجدیدشہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :