ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے میوہسپتال کے الیکشن 11فروری کو ہونگے

ریفارمرز گروپ نے الیکشن کے لیے اپنی نامزد کابینہ کا اعلان

بدھ 3 فروری 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے میوہسپتال کے الیکشنز کے دو مرتبہ ملتوی ہونے اورصدر کے عہدے کے لیے سابقہ نامزد امیدواروں کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب سے صدر کے عہدے کے لیے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد اب الیکشن کی نئی تاریخ کا ا علان کردیا گیا ہے جو کہ مورخہ 11فروری طے پائی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز میو ہسپتال ،ریفارمرز گروپ نے الیکشن کے لیے اپنی نامزد کابینہ کا اعلان کردیا ہے جس میں چیئر مین کے عہدے کے لیے ڈاکٹر شہریار خان نیازی ،صدر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر فیضان اکرم ،جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر مظہر رفیق،سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے کے لیے ڈاکٹر الٰہی بخش ،وائس پریذیڈنٹ کے عہدے کے لیے ڈاکٹر شعیب خان،لیڈی وائس پریذیڈنٹ کے عہدے کے لیے ڈاکٹر کرن ،جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سعود اقبال،لیڈی جو ائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر اُشنا، فنانس سیکرٹری کے عہدے کے لیے ڈاکٹر وقاص ارشد سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے کے لیے ڈاکٹر ہارون ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفارمرز گروپ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا مقصد میو ہسپتال سے کرپشن ،غنڈہ گردی اور دھونس ودھمکی کی سیاست کا خاتمہ ہے اور وہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے میوہسپتال کو امن وآشتی کا گہوارہ بنا دیں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :