قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ہاؤس اینڈ لائبریری کا پارلیمنٹرینز کی فیملی اور ملازمین کیلئے اضافی کوارٹرز کی تعمیر میں تاخیر پر سی ڈی ا ے حکام پر اظہار بر

منصو بہ ستمبر 2016 ء تک مکمل کیا جائے‘ کمیٹی کا لاجز میں غیر معیاری فرنیچر کی سپلائی پر بھی ناراضگی کا اظہار

بدھ 3 فروری 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری نے پارلیمنٹرینز کی فیملی اور ملازمین کیلئے اضافی کوارٹرز کی تعمیر میں تاخیر پر سی ڈی ا ے حکام پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو ستمبر 2016 ء تک مکمل کیا جائے‘ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر معیاری فرنیچر کی سپلائی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ۔

بدھ کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کا ان کیمرہ اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینیئر نے پارلیمنٹ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے ہوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کی فیملی اور ملازمین کے کوارٹرز کی تعمیر کا کام 31 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے اور منصوبے کو مقررہ وقت تک مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی مرتضیٰ جاوید عباسی نے منصوبے کی تعمیر میں تاخیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو ستمبر 2016 ء تک مکمل کیا جائے ۔ کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر معیاری فرنیچر کی سپلائی اور تعمیراتی کاموں میں سست روی پر نارضگی کا اظہار کیا ۔ کمیٹی نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد الله کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ذیلی کمیٹی میں پارلیمنٹ لاجز نے کیفے ٹیریا میں غیر معیاری ٹائلز لگانے والوں کے خلاف کمیٹی کی طرف سے پیش کی جانے والی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :