راولپنڈی،کراچی میں پی آئی اے ملازمین پرفائرنگ کے خلاف ریلوے پریم نونین کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 3 فروری 2016 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء ) ریلوے پریم یونین( سی بی اے )کے زیر اہتمام مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ کی ہدایت پرپی آئی اے کی نجکاری کے خلاف کراچی ائیرپورٹ پر احتجاجی مظاہرین پر ریاستی تشدد کے دوران جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلوے مزدوروں نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فلگ شگاف نعرے لگا ئے نجکاری نا مظور نا منظور ،ظالموں جواب دو خون کا حساب دو ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے،گولی لاٹھی کی سرکار ،نہیں چلے گی نہیں چلے گی ریلوے مزدور جلوسوں کی صورت میں ریلوے اسٹیشن راولپنڈی پہنچے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی اور سابق صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمان سواتی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف مظاہرین پر حکومتی تشدد اور ہلاکتیں کھلی ریاستی دہشت گردی ہے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہدایت پر وفاقی حکومت پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کو نیلام کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان بھرکے مزدور اس حکومتی ساز باز کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج اور ساہوکاروں کے اشاروں پر ناچنے والی حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے مزدوروں پر گولیاں برسانا تشدد کرنا ننگی جارحیت ہے اور ملک کے وفاداروں سے غداری کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت اور اس کے خوشمادی اپنے لئے گھڑا کھود رہے ہیں قرضوں کے عوض قومی اداروں کی نجکاری کی پالیسی کو کامیانب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے سابقہ انجام سے عبرت حاصل کریں شہداء کا نا حق خون ان کے اقتدار کا دھڑن تختہ کر دے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری سید ظہورشاہ ، نوید بنگش ،رمضان شاہ نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری کا بل فوری واپس لے۔ کراچی میں پُر امن مظاہرین کی ہلاکتوں کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے حقوق کے لئے آوازبلند کرنا پی آئی اے کے ملازمین کا آئینی اور دستوری حق ہے۔ کراچی کے سانحہ نے ماڈل ٹاؤن لاہور کے واقعہ اور پرویز مشرف کے دور آمریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔

نواز شریف حکومت ہوش کے ناخن لے ملک کے پُر امن ماحول کو حکومت خو دہی خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس موقع پر جان بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ اس موقع پر رشید خان جدون، راجہ لطیف، پاسبان رکشی یونین کے صدر ایوب خان، سمپارس کے صدر اقبال جاوید ورکر یونین رہنماؤں راجہ طارق بابر قادری لقمان، شوکت خان، نفیس خان،ملک امجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :