ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کر دیا

اس ریلیف سے عام مسافر کو فائدہ پہنچے گا اور طالبعلموں کو سہولت ملے گی ، حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے حکومت عوام کی فلاح پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت ترقی و خوشحال ہمارا اشعار ہے: بلال یاسین

بدھ 3 فروری 2016 21:38

ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) ٹرانسپورٹرز نے پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد رضا کاررانہ طور پر ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کیا ہے -یہ اعلان انہوں نے آج صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی سربراہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا - اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود انور، کو آرڈینیٹر ٹرانسپورٹ راشد احمد ،سیکرٹری آر ٹی اے چوہدری محمد اقبال کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی -صوبائی وزیر بلال یاسین نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 10فیصد کمی کے اعلان کو سراہا اور کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے یہ اعلان کر کے ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیا ہے - اس ریلیف سے عام مسافر کو فائدہ پہنچے گا اور طالبعلموں کو سہولت ملے گی - انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور حکومتی پالیسیوں سے عام مسافروں بالخصوص خواتین بچوں ، بزرگوں اور طالبات کو باعزت سفری سہولیات میسر آ ئی ہیں - صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح پر یقین رکھتی ہے عوام کی خدمت ترقی و خوشحال ہمارا اشعار ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہے

متعلقہ عنوان :