پنجاب ریونیو اتھارٹی کے (ترمیمی) بل 2015 کی منظوری

بدھ 3 فروری 2016 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے (ترمیمی) بل 2015 (بل نمبر51 ) جس کے تحت یکم جولائی2012 کو اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا،کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل میں کسی قسم کا کوئی نقص یا ابہام باقی نہیں رہا،ساتھ ہی ساتھ چیئرمین کے اب تک کے تمام اقدامات کو بھی قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔لہذا ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے جانب سے لاگو کردہ سیلز ٹیکس ودیگر مدات میں کی جانے والی وصولیاں جائز ہیں

متعلقہ عنوان :