وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس،امن وامان کی صورتحال پرغور

تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاوٴسز اور دیگر اہم عمارتوں کے سیکورٹی انتظامات ،اسلام آباد پولیس کی کارکردگی،این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 3 فروری 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحٰ اجلاس میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کے معاملات پرغورکیاگیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاوٴسز اور دیگر اہم عمارتوں کے لئے سیکورٹی انتظامات ، وفاقی دارالحکومت میں پولیس کارکردگی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیشنل کوارڈینٹرنیکٹا ، چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی آپریشنز ، زونل ایس پیز ، اور وزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن وامان کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں ، میڈیا ہاوٴسز اور دیگر اہم عمارتوں کے لئے سیکورٹی انتظامات کو موثربنانے سمیت متعدد اقدامات کو مزیدبہتربنانے پر بھی غورکیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی کارکردگی اوربین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن پر اب تک ہونے والی پیش رفت کو بہتر بنانے پر بھی بات کی گئی

متعلقہ عنوان :