تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے بھر پو ر فائدہ اٹھائے‘ اجمل بلوچ
بدھ 3 فروری 2016 21:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے پاکستان بھر کی تاجر برادری 0.6 فی صد ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کی وجہ سے سخت پریشان تھی جبکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نان فائلرز کے لیے اگلے تین سال کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے تاجروں کے دل جیت لیے ہیں ۔
تاجر برادری رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سے مرکزی انجمن تاجران پاکستان نعیم میر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک تجارتی ادارہ کے افتتاح کے بعد تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ چند مفاد پرست عناصر رضا کارانہ ٹیکس سکیم کی مخالفت کر رہے ہیں جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے۔(جاری ہے)
جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ اس بل کو پاس کر چکے ہیں اور صدر مملکت ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیے ہیں ۔
اس قانون سے نان فائلرز کو ٹیکس لسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گااور اگلے تین سال کے لیے کسی قسم کا آڈٹ بھی نہ ہو گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خالد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت نے کسی قسم کی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے بلکہ نان فائلرز کو ٹیکس لسٹ میں شامل کرنے کے لیے رضا کارانہ سکیم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جس سے نا صرف حکومتی ریو نیو میں اضافہ ہو گابلکہ تاجر برادری کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایف بی آر نے اس سکیم سے آگاہی کے لیے تاجر نما ئندوں کو اعتماد میں لینا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ مختلف مارکیٹوں میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے اس سکیم کا اجراء قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئر ایسو ایشن پی ڈبلیو ڈی کے صدر چو دھری ریا ست نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.