ہاکی کو ایک بار پھر عروج تک پہنچانے کیلئے حکومت پرعزم ہے‘رانا مشہود احمد خان
ہر ضلع میں اکیڈمیز بنا کر ٹیلنٹ سامنے لائیں گے،بیرون ملک کھلاڑیوں کو تربیت بھی دلائیں گے‘ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور ہاکی کے کھیل میں پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے، ٹومس روسینڈر سفیر سویڈن کا پہلے فاطمہ جناح ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب
بدھ 3 فروری 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کو ایک بار پھر عروج تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، مردوں کی طرح خواتین کی ہاکی کو بھی عروج پر پہنچائیں گے، اس سلسلہ میں اہم اقدامات کئے جارہے ہیں، خواتین کا ہاکی ٹیلنٹ سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ان کی گرومنگ بھی کی جائیگی، ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ،سویڈن کے سفیر نے ہاکی میں تعاون کا یقین دلایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پہلے فاطمہ جناح وویمن ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سویڈن کے سفیر ٹومس روسینڈر،کمشنر لاہور عبداﷲ خان سنبل ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہباز سینئر، خواجہ جنید بریگیڈیئر (ر)مسرت اﷲ، تنزیلہ عامر چیمہ، اعجاز بٹ اور دیگر بھی موجود تھے، ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے تعاون کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.