امریکہ ،قتل کے مجرم کو زہر کا ٹیکہ لگا کر سزائے موت دیدی گئی

بدھ 3 فروری 2016 21:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی ریاست جارجیا میں ایک مدت سے سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب زہریلے انجیکشن کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قیدی کو 1979ء میں مسلح ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو ہلاک کر دینے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جیل حکام نے بتایا کہ برانڈون ایسٹر جونز نامی اس قیدی کو شب بارہ بج کر 46 منٹ پر زہریلا انجیکشن دیا گیا۔ رواں برس امریکا میں موت کی سزا پر عمل درآمد کا یہ پانچواں واقعہ تھا۔

متعلقہ عنوان :