روسی حملوں کے باعث جنیوامیں شامی امن مذاکرات نہیں ہوسکتے،اقوام متحدہ

بدھ 3 فروری 2016 21:05

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنیوا میں جاری امن مذاکرات ناکام ہو گئے تو شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کی تمام امیدیں دم توڑ جائیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بتایاکہ روس نے پیر سے اب تک حلب کے قریب 270 فضائی حملے کیے ہیں جس سے شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوششیں خطرات سے دو چار ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ منگل کے روز فضائی حملوں کے نتیجے میں 18 سویلین ہلاک ہوئے جن میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شام کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :