برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کو روکنے کی ڈیل مناسب ہے،صدریورپی کمیشن

بدھ 3 فروری 2016 21:04

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کو روکنے کے لیے طے پانے والی ڈیل مناسب ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ڈیل برطانیہ اور یورپی یونین میں شامل دیگر 27 ریاستوں کے لیے ٹھیک ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر یورپی یونین میں اصلاحات کر کے برطانوی مفادات کا خیال نہ رکھا گیا، تو وہ یورپی یونین میں رہنے یا نکل جانے سے متعلق مجوزہ ریفرنڈم میں یورپی یونین کے خلاف مہم چلا سکتے ہیں۔ اس ڈیل کا خیرمقدم کیمرون نے بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :