شامی مہاجرین کے لیے امریکی امداد میں اضافہ کیا جائے گا،جان کیری کی یقین دہانی

بدھ 3 فروری 2016 21:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کے لیے امریکا اپنی امداد میں نمایاں اضافہ کرے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات لندن میں شام کے حوالے سے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کا مقصد شامی تنازعے سے متاثرہ لاکھوں افراد کی مدد کرنا اور یورپ میں مہاجرین کے سنگین بحران کی شدت میں کمی لانا ہے۔ دریں اثناء وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر اوباما نے شام اور لیبیا کے موضوع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :