چاقوؤں سے حملے کا الزام ،اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 3 فروری 2016 21:03

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) تین مسلح فلسطینیوں نے یروشلم کے قدیمی شہر کے نواح میں آتشیں اسلحے اور چاقوؤں کی مدد سے پولیس پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ماروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں دو اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ماروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا،پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق ان تینوں حملہ آوروں کو گولی مار کر شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا، جب سکیورٹی فورسز قدیم یروشلم کے بابِ دمشق میں تلاشی کے کام میں مصروف تھیں

متعلقہ عنوان :