امریکی ڈرون طیارہ جنوبی ترکی میں گر کر تباہ

بدھ 3 فروری 2016 21:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ایک امریکی ڈرون طیارہ ترکی کے جنوبی حصے میں اینجرلیک ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، امریکی فوج اس اڈے کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اپنے لڑاکا اور دیگر جنگی طیاروں کے لیے استعمال کر رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک امریکی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی پریڈیٹر ڈرون طیارہ بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

اس عہدیدار نے یہ بتانے سے اجتناب کیا کہ یہ ڈرون کس مشن پر تھا۔ اینجرلیک کا عسکری فضائی اڈہ شامی سرحد کے قریب ہے اور امریکی فوج اس اڈے کو اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اپنے لڑاکا اور دیگر جنگی طیاروں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :