معروف کار ساز کمپنی نسان کی پاکستان میں دوبارہ واپسی کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 19:53

معروف کار ساز کمپنی نسان کی پاکستان میں دوبارہ واپسی کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) معروف کار ساز کمپنی نسان کی پاکستان میں دوبارہ واپسی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال سے نہ صرف مقامی کار ساز اداروں کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ گاڑیوں کی درآمدات میں بھی تیزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں معروف جاپانی کار ساز کمپنی نسان بھی پاکستان میں اپنے کارخانے دوبارہ کھولنے سے متعلق سوچ و بچار میں مصروف ہے۔

نسان پاکستان کی نئی آٹوپالیسی کی آمد اور اس کے نفاذ کا انتظار کر رہا ہے۔ نسان کو پاکستان میں دوبارہ کارخانے کھولنے کے لیے خصوصی رعایت دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نسان پاکستان میں ڈاٹسن گو اور ڈاٹسن گو پلس نامی ماڈل متعارف کروائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاٹسن گو 5 نشستوں والی جبکہ ڈاٹسن گو پلس 7 نشستوں والی گاڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :