البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ پر سینٹری ورکرز کیلئے ٹیبل ٹینس اور والی بال میچ کا اہتمام

بدھ 3 فروری 2016 19:33

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام فیروز پور روڈ پر سینٹری ورکرز ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہتمام اپنی ورکشاپ واقع فیروز پور روڈ پر سینٹری ورکرز کے لئے ٹیبل ٹینس اور والی بال میچ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد ملازمین کو صحت مند ماحول فراہم کرنا اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ پروگرام میں انتظامیہ اور البیراک کے افسران نے بھی بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر البیراک سینئر منیجر آپریشنز کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے ورکشاپس میں ملازمین کے لئے مختلف کھیلوں اور تفریح کی سہولیات میسر ہیں جن سے ملازمین مستفید ہو سکتے ہیں مزید براں کمپنی از خُود بھی ایسی تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کر رہی ہے تا کہ ملازمین کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ تفریحی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز کو کام کے دوران ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ایسی سرگرمیوں سے ورکرز ترو تازہ ہو کر ایک نئے جوش و جذبے سے دوبارہ کام میں مشغول ہو سکیں گے اور ساتھ ساتھ ایک صحت مندانہ طرزِ زندگی بھی اپنا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :