ڈی سی اولاہور کی زیرصدارت شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

بدھ 3 فروری 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیرصدارت شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہا ل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، ٹاؤن انتظامیہ کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم 15فروری سے لاہور کی تمام یونین کونسلز میں شروع کی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً15لاکھ 71ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

ڈی سی اولاہور نے کہا کہ مہم کے آغاز سے قبل محکمہ صحت اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرے اور ملازمین کی ٹریننگ کروائی جائے۔ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ اے کے ملازمین نے بھی لاہور میں پچھلی پولیو مہم کو تسلی بخش قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :