میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے میڈیا کاکسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے‘خاور رشید

بدھ 3 فروری 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین خواجہ خاور رشیدنے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن(لیجا) کے انتخابات 2016میں سدھیر چوہدری کو صدر،پرویز الاسلام کو نائب صدر، اشتیاق حسین کو جنرل سیکریٹری، شہزاد خان ابدالی کو فنانس سیکریٹری ،اسداقبال ،احسن صدیق اورجاوید ہاشمی کو اراکین مجلس عاملہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے اور میڈیا کاکسی بھی ملک کی معیشت کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے۔خاور رشیدنے مزید کہا کہ منتخب ہونے والے تمام عہدیدار وسیع تجربے سے مالا مال ہیں۔توقع ہے کہ وہ کاروباری برادری اور ملکی معیشت کو در پیش مسائل کے حل کیلئے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لیجا کے نومنتخب عہدیدار پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں گے اورکاروباری اداروں کے درمیان اپنے صحافتی مشن کوجاری رکھتے ہوئے پل کا کردار ادا کریں گے اور تمام صنعتی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :