چوہدری صاحب کہاں ہیں ؟کہیں اپوزیشن نے ساتھ تو نہیں ملا لیا

اپوزیشن کو منانے کیلئے جانیوالے صوبائی وزیر کی تاخیر سے واپسی پر ڈپٹی اسپیکر کو فکر لا حق ہو گئی

بدھ 3 فروری 2016 19:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی اپوزیشن کو منانے کیلئے جانے والے صوبائی وزیر چوہدری شیر علی کے ایوان میں واپس نہ آنے پر فکر میں پڑ گئے ۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پی آئی اے کے ملازمین کی ہلاکت پر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کر کے اسمبلی سیڑھیوں پر مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر صوبائی وزراء چوہدری شیر علی اور آصف بھا اعوان انہیں منانے کے لئے گئے ۔

تقریباً آدھے گھنٹے بعد اپوزیشن کیساتھ آصف بھا اعوان بھی ایوان میں داخل ہوئے لیکن چوہدری شیر علی ساتھ نہ تھے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے ہنستے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب کہاں ہیں؟کہیں اپوزیشن نے ساتھ تو نہیں ملا لیا ۔ اور تھوڑی دیر بعد چوہدری شیر علی بھی ایوان میں آ گئے ۔

متعلقہ عنوان :