چوہدری سرور کی پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اورجا ں بحق ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ میں شر کت

پی آئی اے کی نجکاری اورحکومتی کر پشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہیں‘(ن) لیگ نے سیاسی مداخلت اور اپنی مانیوں سے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ‘20کروڑ عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آرہے ہیں ‘تحر یک انصاف پی آئی اے ملازمین کے مطالبات میں انکو مکمل سپورٹ کررہی ہے انکے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شر کت کر یں گے ‘چوہدری محمدسرور کی میڈ یا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 19:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف اپوزیشن متحد ہیں‘(ن) لیگ نے سیاسی مداخلت اور اپنی مانیوں سے قومی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ‘20کروڑ عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر آرہے ہیں ‘تحر یک انصاف پی آئی اے ملازمین کے مطالبات میں انکو مکمل سپورٹ کررہی ہے انکے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شر کت کریں گے ‘حکومت سے سپر یم کورٹ کے ججز سے جا ں بحق کارکنوں کے قتل کی جو ڈیشل انکوائر ی کر وائی جائے ۔

بدھ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالر شید اور دیگر راہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے باہر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور وہاں پر کراچی میں میں جا ں بحق ہونیوالے ملازمین کی اداکی جانیوالی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی اس مووقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران حق کیلئے آواز بلند کر نیوالوں کو گولی سے خاموش کر وانے کی پا لیسی پر گامزن ہیں جسکے سنگین نتائج نکل رہے ہیں اور ملک کی بدقسمتی ہے کہ حکمران ہو ش کی بجائے جوش میں آکر فیصلے کر رہے ہیں اور اپنے حق کیلئے احتجاج کر نیوالوں کی بات سننے کی بجائے انکو دھمکیاں دے رہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکمران گولی اور بند وق کے ذریعے عوام کی آواز خاموش کروانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے ذاتی ’’اداروں ‘‘کے سواکسی کو مضبوط اور خوشخالی دیکھنا پسند نہیں کرتے جسکی وجہ سے آج حکمران پی آئی اے جیسے قومی اداروں میں پائی جانیوالی سیاست مداخلت اور دیگر خامیوں کو دور کر نے کی بجائے اسکی نجکاری کی ضد کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے ہی قائداعظم کے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور اب قائداعظم کی پی آئی اے کے پیچھے پڑ رہے ہیں ۔