کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے ٗفاروق عبد اﷲ

مشترکہ میکنزم سے ہی دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکتا ہے ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 19:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداﷲ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور اس کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے جے پور میں تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گااور دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو بھارت سے علیحدہ نہیں کرسکتی ہے۔

فاروق عبداﷲ نے پاکستان کانام لئے بغیر کہا کہ ہمسایہ ملک کشمیر کو بھارت سے چھیننے میں لگا ہوا ہے تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کشمیر کو بھارت سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ۔ دہشت گردی کو پاک بھارت کیلئے ناسور قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے کہا کہ مشترکہ میکنزم سے ہی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :