پی آئی اے کے معاملات پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

بدھ 3 فروری 2016 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے معاملات پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے خلاف چیئرمین پی آئی اے کے استعفیٰ پر قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے کیونکہ چیئرمین پی آئی اے نے پی اے سی کو بر یفنگ دینی تھی۔ نئے چیئرمین پی آئی اے کے آنے پر اجلاس ہو سکے گا۔ پی آئی اے کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اہم سفارشات کا اعلان کرنا تھا اجلاس ہی نہ ہو سکا۔