سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ٗباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور پاکستان جلد دہشتگردی پر قابو پالے گا ٗسیکرٹری دفاع

بدھ 3 فروری 2016 19:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) عالم خٹک سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کولیشن سپورٹ فنڈ میں کمی پر بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور پاکستان جلد دہشتگردی پر قابو پالے گا ۔

متعلقہ عنوان :