سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو 23برس کی ہو گئیں

آصفہ با ہمت ہونے کیساتھ ساتھ سیاسی شعوربھی رکھتی ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے ٗبلاول بھٹو زر داری

بدھ 3 فروری 2016 19:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو 23برس کی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کی23 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خاندان نے آصفہ بھٹو زرداری سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ۔ٹویٹر پر جاری اپنے خیر سگالی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصفہ با ہمت ہونے کیساتھ ساتھ سیاسی شعوربھی رکھتی ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے۔