انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

آل راونڈر حسن محسن نے 86 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی فتح کے بعد پاکستان اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر آگیا ،کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوگا

بدھ 3 فروری 2016 18:55

انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے میر پور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چار اوورز میں212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، آل راونڈر حسن محسن نے چھیاسی گیندوں پر چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، سلمان فیاض نے33رنز بنائے ، تاہم قومی جونئیر ٹیم کے آخری پانچ بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے ، دو سو تیرہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرز اکیس کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہیں۔ اس جیت کے بعد پاکستان کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :