سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے سپیکر بلوچستان اسمبلی کی ملاقات ، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 3 فروری 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ حمید خاں درانی نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خاص طور پر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے محترمہ راحیلہ حمید خاں درانی کو صوبہ بلوچستان کی پہلی خاتون سپیکر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ محترمہ سپیکرنے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی ۔ بعد ازاں معزز مہمان کو سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :