ضلع لوئردیر میں رواں ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلدمکمل کیاجائے،مظفر سیدایڈوکیٹ
بدھ 3 فروری 2016 18:39
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے خصوصاً صوبے کے پسماندہ اضلاع کو صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لئے حکومت ہر سال بجٹ میں کثیر رقوم مختص کررہی ہے تاکہ عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکران کامعیار زندگی بلند کیا جاسکے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمداعجاز یوسفزئی سے ان کے دفتر پشاورمیں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم منڈا ہمایوں خان، تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد باچہ اور متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران ضلع لوئیر دیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زوردیاگیا۔
صوبائی وزیر نے منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کوہدایت کی کہ وہ جندول،ثمر باغ،منڈاورکامبٹ ٹو شاہی میں سڑکوں ،نالیوں ،سپیڈ بریکرزاورلائٹس کی تنصیب کاکام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں جبکہ تودہ چند،قلنگی ٹوبانڈہ گئی بائی پاس اورخزانہ میاں ،کوٹکے ،مایار ،ثمر باغ اورکامبٹ بوکری میں لائٹس کی تنصیب کاکام بھی جلد از جلدمکمل کریں۔ مظفر سید نے ضلع لوئیر دیرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو تاکیدکی کہ وہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہ کریں اور میٹریل کی کوالٹی کوبرقرار رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کوہر لحاظ میں یقینی بنائیں کیونکہ حکومت اپنے ایجنڈے کوعملی شکل دینے کے لئے اس کی راہ حائل کسی بھی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.