راولپنڈی، پی آئی اے ملازم سلیم اکبر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ‘ سراج الحق نے پڑھائی

پی آئی اے کو خون سے رنگ کر حکومت نے اپنے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں،امیر جماعت اسلامی

بدھ 3 فروری 2016 18:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازم سلیم اکبر کی غائبانہ نماز جنازہ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے باہر ادا کردی گئی‘ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پڑھائی جماعت اسدلامی کی اہم شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے کارکن اور پی آئی اے کے ملازم سلیم اکبر کو گولی لگی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے جس کی غائبانہ نماز جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بے نظیر انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر پڑھائی اس موقع پر امری جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کو خون سے رنگ کر حکومت نے اپنے خاتمے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

تمام اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کہا جاتا ہے پی آئی اے کو تباہ کرنے کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ہے لیکن موجودہ حکومت نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کے مطالبات کو منطق انجام تک پہنچائیں گے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے کے سا تھ ہیں اور ہم سب سیاست سے بالاتر ہوکر ملازمین کے حق کیلئے لڑیں گے۔ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری حق ہے اور ہم نجکاری کے سخت خلاف ہیں ۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکوتم نے کسی بھی ادارے کو نہ چھوڑنے کا ارادہ کیا ہوا ہے پی آئیا ے کے بعد ریلوے‘ اسٹیل مل اور پھر واپڈا کی باری آئے گی۔