سمندری راستے سے یونان آنے والوں میں 36 فیصد بچے ہیں، یونیسف
یونان سے مقدونیہ آنے والے مہاجرین میں عورتوں اور بچوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہو گئی ،ترجمان یونیسف
بدھ 3 فروری 2016 18:06
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بحیرہ ایجیئن کے راستے ترکی سے یونان پہنچنے والے تارکین وطن کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں مزید دو بچے یورپ کے ساحلوں پر ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسف کا کہنا تھا کہ یورپ میں جاری تارکین وطن کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ یونان سے مقدونیہ آنے والے مہاجرین میں عورتوں اور بچوں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔
یونیسف کی خاتون ترجمان سارا کورو نے کہاکہ ترکی سے خطرناک سمندری سفر کے ذریعے یونان پہنچنے والے موجودہ مہاجرین میں سے 36 فیصد تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔سارا کورو کا مزید کہنا تھا کہ ایسا بھی پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ یونان سے مقدونیہ پہنچے والے پناہ گزینوں میں عورتوں اور بچوں کا تناسب 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔(جاری ہے)
یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
یونیسف کی خصوصی معاون برائے مہاجرین و تارکین وطن مَیری پیئر پوریئے کا کہنا تھا کہ یورپ کی طرف ہجرت کے دوران عورتوں اور بچوں کو مردوں کے نسبت زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔ پوریئے نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں یورپ کی جانب گامزن عورتوں اور بچوں کو نہ صرف سمندری سفر کے دوران خطرات درپیش ہیں بلکہ انہیں خشکی پر بھی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.