انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان (کل )ہوگا

بدھ 3 فروری 2016 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعرات 4 فروری 2016ء کو دوپہر دوبجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس کے کمرہ نمبر 28 سے دوپہر ڈھائی بجے کے بعد حاصل کرسکتے ہیں۔ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔