پاکپتن ، مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ،ایک جاں بحق

بدھ 3 فروری 2016 18:02

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) مختلف حادثات دو خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ،ایک فرد جاں بحق۔بتا یا گیا ہے کہ کوٹ خدابخش قبولہ روڑ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ساہیوال کے رہائشی محمد فرید کا 32 سالہ بیٹا ساجد فرید مو قع پر جاں بحق ہو گیا 45 سالہ شمیم بی بی اور20 سالہ حامد علی شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نو ر پو رکے قریب تیز رفتار مو ٹرسائیکل بے قابو ہو کر سائیکل سوار میں ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار کا 16 سالہ بیٹا کاشف اور 20 سالہ خان محمد شدید زخمی ہو گئے۔ چک بیدی کے پاس اﷲ دتہ کی45 سالہ بیوی حنیفاں بی بی مو ٹر سائیکل پر آرہی تھی کہ اچانک حنیفہ بی بی کی چادر مو ٹر سائیکل کے ٹائر میں آگئی جس کے با عث موٹر سائیکل سلپ ہو کر گر گئی اور حنیفہ بی بی شدید زخمی ہو گئی۔تما م زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :