ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے پر 2 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست

بدھ 3 فروری 2016 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 02 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست کر دیا۔محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے غیر حاضری،فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر ٹریفک وارڈنزصفدر 2849/TW اور احسن 2117/TW کو نوکری سے برطرف کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے ٹریفک وارڈنز سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزصفدر اور احسن محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباران کے گھروں کے پتے پر اطلاع بھی بھجوائی گئی تاہم ٹریفک وارڈنز نے کوئی رابطہ نہ کیا۔

متعلقہ عنوان :